ٹوکیو: اگلے ماہ کے انتخاب سے قبل انتخابی وعدوں کے جاری کردہ ایک مسودے کے مطابق، حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) جاپانی علاقے کی حفاظت اور 2030 تک ایٹمی توانائی کے خاتمے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنے کا وعدہ کرے گی۔
ڈی پی جے کی توانائی پالیسی کے بارے میں مسودے میں کہا گیا: “ہم تمام تر دستیاب پالیسی ذرائع استعمال کریں گے تاکہ 2030 کے عشرے کے دوران کسی وقت چلنے والے ایٹمی ری ایکٹروں کی تعداد کو صفر تک لانا ممکن ہو سکے”۔
اس کے مقابلے میں ایل ڈی پی جاپان کے لیے نئی توانائی پالیسی قائم کرنے سے پہلے مزید بحث کی وکالت کرتی ہے، جو اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدات پر بری طرح انحصار کرتا ہے۔