واکایاما: وزارتِ امورِ داخلہ و ابلاغ نے عملے کو ہنگامی فون کالز فلٹر کرنے میں مدد دینے والے ایک نئے سسٹم کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ہنگامی خدمات کی گاڑیوں کے لیے بڑھتی ہوئی درخواستوں سے نمٹنے کی کوشش ہے۔
یہ نظام، جو تانابے، صوبہ واکایاما میں اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے، فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی، جو ہنگامی کالوں کا انتظام سنبھالتی ہے، کو فیصلہ کرنے کے قابل بناتا ہے کہ آیا موقع پر ہنگامی گاڑی کی ضرورت ہے یا نہیں۔ یہ نظام اس وقت متعارف کروایا گیا جب وزارتی اعداد و شمار سے پتا چلا کہ جاپان میں کی جانے والی قریباً ایک تہائی ہنگامی کالیں ہلکی نوعیت کے زخموں اور دوسرے واقعات کے لیے ہوتی ہیں جو ہنگامی حالت کی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔
وزارت کے مطابق، یہ نظام فائر ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم میں ایک کمپیوٹر ٹرمینل پر سوالات کے ایک سلسلے پر مشتمل ہے۔ جب ڈیٹا انٹری کا کام مکمل ہو جاتا ہے، تو ڈیٹا بیس ایک سے چار تک کے پیمانے پر صورتحال کی سنگینی پر اپنا فیصلہ صادر کرتی ہے۔