فوکوکا: پولیس نے بدھ کو کہا، ایک آدمی، جس نے فوکوکا میں اپنی بیوی کی موت کی اطلاع دی کو اس کے قتل پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، 22 سالہ شخص، جس کا نام آکیرا ایشی باشی پتا چلا ہے، پر 16 نومبر کو فوکوکا میں ان کے گھر میں اپنی 23 سالہ بیوی کاسومی کا گلہ گھونٹ کر مارنے کا الزام ہے۔ یہ قتل 9 نومبر کو اس جوڑے کی شادی کی دستاویزات جمع کروانے کے صرف سات دن بعد واقع ہوا۔
پولیس نے کہا، ایشی باشی نے 16 نومبر کو اپنی بیوی کی موت کی اطلاع دی اور پھر منگل کو اپنے آپ کو حوالہِ قانون کر دیا۔ ایشی باشی نفسیاتی معالجہ وصول کر رہا تھا اور وہ اور اس کی بیوی دونوں ویلفیئر کی رقم پر جی رہے تھے۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ایشی باشی نے کہا، “ہم بےروزگاری الاؤنس پر جی رہے تھے اور زندگی مشکل ہو رہی تھی۔ میں نے اپنی بیوی کو مار دیا اور اپنے آپ کو بھی مارنے کا ارادہ کر لیا، لیکن میں اسے پورا نہ کر سکا۔”