ٹوکیو: حکومت نے بدھ کو کہا کہ وہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے گرد انخلائی علاقے میں واقع پانچ قصبوں کے رہائشیوں کو نئے سال کے دورانیے کے لیے گھر جانے کی اجازت دے گی۔
یہ عارضی قیام فوکوشیما کی چھ میونسپلٹیوں میں چھ دن (29 دسمبر تا 3 جنوری) تک محدود ہو گا۔ ان میں انخلائی علاقے جیسا کہ ایتاتے گاؤں وغیرہ شامل ہے، جس کے کچھ حصے اب بھی داخلہ بند علاقے میں ہیں۔
مینامی سوما کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ غیر متوقع ہے کہ رہائشی ایک دن سے زیادہ وہاں رہ پائیں چونکہ سیوریج، پانی اور دوسرا انفراسٹرکچر ابھی مکمل طور پر بحال نہیں کیا گیا۔