ٹوکیو: وہیل شکار مخالف ایکٹوسٹوں نے جمعرات کو کہا کہ ویک اینڈ کے دوران ٹوکیو اور دنیا کے آٹھ دیگر شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔
توقع ہے کہ احتجاجی جاپانی دارالحکومت میں اکٹھے ہوں گے تاکہ بحرِ جنوبی میں حکومتی سپانسر شدہ سالانہ وہیل شکار کے مشن، جو اگلے چند ہفتوں میں شروع ہونا طے ہے، اور تائیجی، صوبہ واکایاما کے قصبے میں ڈالفنوں کے قتلِ عام کو ختم کرایا جا سکے۔
ایکشن فار میرین میملز نامی گروپ کے ترجمان ہیدیاکی ناگائی نے اے ایف پی کو بتایا، گروپ ہفتے کو شیبویا اور ہاراجوکو کے تجارتی اضلاع میں سے مارچ کرنے کا ارادہ کر رہا ہے۔
تائیجی نے “دی کوو” کے بعد عالمی توجہ اپنی طرف کھینچ لی تھی، وہاں سالانہ ڈالفن شکار پر سخت ضرب لگانے والی فلم، جس نے 2010 میں بہترین ڈاکیومنٹری کا اکیڈمی ایوارڈ جیتا۔
مچھیرے قریباً 2000 ڈالفنوں کو ایک الگ تھلگ کھاڑی میں اکٹھا کرتے ہیں، کچھ کو ایکیوریم کے لیے فروخت کرنے کو چنتے ہیں اور بقیہ کو گوشت کے لیے ذبح کر دیتے ہیں۔ ڈالفن کا شکار مہینوں کے دورانیے تک چلتا ہے۔