اپریل سے ستمبر کے دورانیے میں اسکول بلیئنگ کے کیسوں کی تعداد 140,000 سے بڑھ گئی

ٹوکیو: ملک بھر میں کرائے گئے ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ اپریل سے ستمبر تک کے چھ ماہ کے دورانیے میں جاپان کے ایلیمنڑی اور جونیئر اسکولوں میں پچھلے پورے سال کے مقابلے میں بلینئگ کے دوگنے واقعات رونما ہوئے۔

وارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی نے جمعے کو تصدیق کی کہ اس عرصے میں اسکولوں میں بلیئنگ کے 144,054 واقعات کی شناخت کی گئی، جو مالی سال 2011 کی تعداد 70,231 سے دوگنا ہے۔

وزارت نے اکتوبر 2011 میں اوتسو، صوبہ شیگا میں بلیئنگ کا نشانہ بننے والے ایک لڑکے کی خودکشی کے بعد اس سروے کا حکم دیا تھا۔

تاہم، وزارت نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں رپورٹ شدہ واقعات کی تعداد میں وسیع تضاد سامنے آیا ہے، غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ اساتذہ بلینئگ کو کیا سمجھتے ہیں اور انتباہی حرکات کے ذریعے اس سے نپٹتے ہیں۔

سروے کے مطابق، کاگوشیما صوبے میں بلیئنگ کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے، اور فوکوکا میں سب سے کم۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.