ٹوکیو: امریکی مصنوعی سیاروں نے ایسی علامات دیکھی ہیں کہ شمالی کوریا ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغنے کی تیاری کر رہا ہے، یہ بات جاپانی اخبارات نے جمعہ کو بتائی۔
آساہی شمبن نے کہا، نومبر کے آغاز میں شمالی کوریا نے پیانگ یانگ میں اپنی فوجی فیکٹری سے میزائل کے حصوں کو حرکت میں لا کر مل کے انتہائی شمال مغرب میں تونچ چانگ ری میں لانچ پیڈ پر پہنچایا تھا۔
روزنامے کے کہا، امریکی حکومت نے پہلے ہی جاپان اور جنوبی کوریا میں اپنے ہم منصبوں کو اس اقدام سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ اضافہ کیا کہ تینوں ممالک نے نگرانی و چوکسی میں اضافہ کر دیا ہے۔
یہ ترقیاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب شمالی کوریا نے اپریل میں اسی لانچ پیڈ سے ایک ناکام راکٹ تجربہ کیا تھا جس میں کمیونسٹ ریاست نے کہا تھا کہ یہ مدار میں مصنوعی سیارہ بھیجنے کی کوشش ہے۔
آساہی نے کہا، پیانگ یانگ تیکنیکی طور پر نومبر کے آخر میں میزائل داغنے کے لیے تیار ہے، تاہم اگلے ماہ جنوبی کوریا کے صدارتی انتخاب سے قبل فوری طور پر داغے جانے کا امکان نہیں ہے۔
شمالی کوریا نے راکٹ داغنے کے کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
جاپانی حکومت کی جانب سے فوری تصدیق دستیاب نہ ہو سکی۔