ایل ڈی پی ایسے وعدے کر رہی ہے جنہیں نبھانا مشکل ہو گا، نودا

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعہ کو اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخابی منشور پر تنقید کی، اور کہا کہ ایل ڈی پی کے لیڈر شینزو ایبے تبدیلیاں متعارف کروانے کے معاملے کو بہت سادگی سے لے رہے ہیں۔

کاواساکی میں ایک شمسی توانائی کے فارم کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نودا نے کہا کہ ایبے نے آئین پر نظر ثانی اور سیلف ڈیفنس فورس کا درجہ تبدیل کرنے کا جو وعدہ کیا ہے وہ کوئی سادگی سے ہو سکنے والی چیز نہیں ہے۔

دریں اثنا ایبے نے رپورٹروں کو بتایا کہ حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کو دوسری جماعتوں پر تنقید سے قبل اپنے منشور اور توڑے جانے والے وعدوں  پر نظر ڈالنی چاہیئے۔

ایبے نے کہا کہ ان کی منزل 16 دسمبر کو ایوانِ زیریں کا انتخاب جیتنے اور اس کے بعد اگلے گرما میں ایوانِ بالا کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنا ہے، جو ایل ڈی پی کو دو تہائی سے زیادہ اکثریت مہیا کر دے گی جو آئین پر نظر ثانی اور ایس ڈی ایف کا درجہ تبدیل کرنے کے لیے درکار ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.