ٹوکیو: پولیس نے کہا کہ جمعہ کو جاپان میں دو مزید امریکی فوجیوں کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے یوکوہاما میں ایک 23 سالہ امریکی فوجی ملاح آسکر ہائیس ویوگل سوئم کو عوامی ناشائستگی کے شبہے پر حراست میں لیا جب اس نے مبینہ طور پر ایک انٹرنیٹ کیفے کے گرد ننگے چہل قدمی کی۔
خیال ہے کہ اس ملاح نے رات کے کرفیو کی بھی خلاف ورزی کی ہے جو اکتوبر میں امریکی بحریہ کے دو ملاحوں کی اوکی ناوا میں ایک عورت سے زیادتی کے ضمن میں گرفتاری کے بعد پورے جاپان میں امریکی فوجی ملازمین پر عائد کیا گیا تھا۔
ایک مقامی خاتون ترجمان نے کہا، جمعہ کو ایک الگ واقعے میں پولیس نے فوتینما ائیر بیس اوکی ناوا پر تعینات 27 سالہ میرین فیرنڈیز لوئس کو حراست میں لیا، جس پر شراب پی کر ڈرائیونگ کا شبہہ ہے۔
خاتون ترجمان کے مطابق، لوئس کی گرفتاری ایک جاپانی خاتون کی شکایت کے عمل میں آئی جس نے کہا تھا کہ مشتبہ نے اس کی کار کو ٹکر ماری۔ جی جی پریس نے کہا کہ مشتبہ نے الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
یہ تازہ ترین واقعات متوقع طور پر ملک میں امریکہ مخالف جذبات کو عمومی، جبکہ اوکی ناوا میں خصوصی، طور پر بھڑکانے کا سبب بنیں گے۔