شائقین ماسک پہنے میچ میکنگ ایونٹ میں ساتھی کی تلاش کرتے ہیں

واشینومیا: جاپان کے خود اعتراف کردہ شائقین، جو عام طور پر کسی کو ڈیٹ پر جانے کا پوچھنے کے لیے شاید بہت شرمیلے ہوں، ایک نئے انداز کی میچ میکنگ کو آزما رہے ہیں: کارٹون کرداروں کے ماسک پہن کر۔

ٹوکیو کے ایک چھوٹے سے قصبے میں 15 آدمی اور اتنی ہی تعداد میں خواتین نے ڈورائیمون، مکی ماؤس اور دوسری افسانوی تخلیقات کے پلاسٹک ماسک پہنے تاکہ جمعہ کو ڈیٹ تلاش کر سکیں۔

ایک 27 سالہ خاتون جس نے چہرے پر خرگوش کا ماسک پہنچا ہوا تھا، جس پر اس کا تعارف جیٹ بلیک ونگز کے طور پر کرایا گیا تھا، نے کہا، “میں محسوس کرتی ہوں کہ یہ لوگوں سے بات کرنے کا آسان تر ذریعہ ہے”۔

شرکاء کی ہمت بندھانے کے ساتھ ساتھ ان ماسکس نے یہ بات بھی یقینی بنائی کہ ملتے جلتے لیکن مخصوص مشاغل رکھنے والے لوگ ایک دوسرے سے مل سکیں۔

یہ ایونٹ ایک مقامی چیمبر آف کامرس نے منعقد کیا تھا، جنہیں اوتاکو یِن کی طاقت کا اندازہ اس وقت ہوا جب ان کا ویسے عام سا قصبہ 2007 میں “راکی سوتا” (لکی اسٹار) کارٹون کے پرستاروں کی زیارت گاہ بن گیا، جو سب وہ جگہ دیکھنے آئے تھے جہاں یہ سیٹ کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.