ٹوکیو: فوکوشیما کے گورنر یوہیئے ساتو نے جمعے اور ہفتے کو ٹوکیو کی سپر مارکیٹس کا دورہ کیا تاکہ خریداروں کو یقین دلانے کی کوشش کے لیے کہ ان کے صوبے میں اگایا گیا چاول محفوظ ہے۔ یہ دورہ اسی مہینے میں ہو رہا ہے جب اس علاقے میں 2011 کے سونامی اور ایٹمی آفت کے بعد چاول کی پیداوار پہلی بار مکمل پیمانے پر شروع ہوئی ہے۔
سانکےئی شمبن کے مطابق، ساتو نے ایدوگاوا وارڈ میں ایک سپر مارکیٹ سے تابکاری کی جانچ کرنیوالے آلات اور فوکوشیما میں اگائے گئے چاول خریدے۔ انہوں نے چاولوں کو تابکاری کے لیے جانچتے ہوئے خریداروں کو وضاحت کی کہ 100 بیکرلز فی کلوگرام تابکاری والے چاول گاہکوں کو مہیا نہیں کیے جائیں گے۔ ساتو نے مزید کہا کہ مختلف اقسام کی پیداوار پر تابکاری کی جانچ کے نتائج کو ایک ویب صفحے پر شائع کیا جائے گا۔
انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق، پچھلے سال کی فصلیں حفاظتی معیارات پر پورا اترنے میں ناکام رہی تھیں، جس کا نتیجہ ان کی جاپان میں فروخت پر پابندی کی صورت میں نکلا۔