4.9 شدت کے زلزلے نے ٹوکیو، کاناگاوا کو ہلا ڈالا

ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا، ابتدائی طور پر 4.9 شدت والے ایک زلزلے نے ہفتے کو 5:59 بجے شام ٹوکیو اور قریبی علاقوں کو ہلا ڈالا، تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق، کچھ ٹرینوں کو عارضی طور پر روکا گیا تھا تاہم اب دوبارہ نارمل خدمات شروع ہیں۔ کسی قسم کے نقصان کی فوری اطلاعات نہیں تھیں۔

موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، زلزلے کا مرکز ٹوکیو کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی گہرائی میں صوبہ چیبا میں واقع تھا۔ یہ ٹوکیو کے 12 وارڈز کے ساتھ ساتھ یوکوہاما اور صوبہ کاناگاوا میں کاواساکی  میں 4 درجے پر ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلہ فوکوشیما اور شیزوؤکا صوبوں تک بھی محسوس کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.