ٹوکیو: پریشان ہیں کہ خاندانی کتا بہت موٹا ہو گیا ہے؟
جاپانی انفارمیشن ٹیکنالوجی دیو فوجتسو کا کہنا ہے کہ ایک نئی ہیلتھ مینجمنٹ سروس کے ذریعے اس کے پاس حل ہو سکتا ہے، جو مالکان کو پالتو جانور کے پٹے سے منسلک قدم پیما کے ذریعے اس کی ورزش کی باقاعدگی سے آگاہ رکھتا ہے۔
فوجتسو کے مطابق، “وانڈنٹ” یہ حساب رکھتا ہے کہ کتے نے تازہ ترین چہل قدمی کے دوران کتنے قدم اٹھائے، جبکہ یہ ڈیٹا بعد میں مالکان کے لیے آنلائن دستیاب ہو جاتا ہے۔
“وان” جاپانی میں “واؤ” کو کہتے ہیں، جبکہ “ڈانٹ” ایک اور لفظ “پیڈنٹ” (آویزہ، لٹکنے والی چیز) سے آیا ہے۔
یہ آلہ کتوں کے درجہ حرارت بھی ناپتا ہے، جبکہ مالکان آنلائن ڈائری استعمال کرتے ہوئے حساب رکھ سکتے ہیں کہ ان کا کتا کتنا کھا رہا ہے، اس کا وزن کتنا ہے اور ان کے “پاخانے کی صورتحال” کیا ہے۔
فرم کے مطابق، “یہ ڈیٹا ایک کسٹم ویب سائٹ پر تصاویر اور گراف کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے جو کتے کی سرگرمیوں میں موجود رجحانات کو ایک ہی نظر میں سمجھنا آسان بنا دیتا ہے”۔
“یہ مالکان کو اپنے کتوں کی صحت کے لیے زیادہ فہم دیتا ہے، جبکہ کتے کے ساتھ پیغام رسانی کو بھی ممکن بناتا ہے۔”