یورپی یونین جاپان کے ساتھ تجارتی مذاکرات کی تیاری میں

برسلز/ ٹوکیو: برطانیہ فرانس اور اطالیہ کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی علاقہ قائم کرنے کے لیے جاپان کے ساتھ مذاکرات پر راضی ہو جائیں، اگرچہ خدشات موجود ہیں کہ یہ معاہدہ براعظم کے کمزور کار ساز اداروں کو نقصان پہنچائے گا۔

یورپی آزاد تجارت کے وکلاء، بشمول برطانیہ، نیدر لینڈز اور سویڈن یورپی یونین کے وزرائے خزانہ سے چاہتے ہیں کہ وہ جمعرات کو کمیشن – جو یورپی یونین کا ایگزیکٹو ہے – سے باضابطہ طور پر جاپان، جو دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہے، کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں اجازت طلب کرے۔

یورپ اور جاپان کے درمیان کوئی معاہدہ دو ایسے تجارتی شراکت داروں کو اکٹھا کر دے گا جو ایک تہائی عالمی اقتصادی پیداوار کے ذمہ دار ہیں، تاہم چونکہ معاہدے میں کئی برس لگ سکتے ہیں اس لیے اس معاہدے پر زور دینے والوں کو خدشہ ہے کہ جاپان اپنی دلچسپی کھو سکتا ہے۔

جاپان اس وقت پارلیمانی انتخابات پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جو 16 دسمبر کو ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.