الگ الگ لفٹ حادثوں میں 2 ہلاک

ٹوکیو: پیر کو دو لوگ جاپان میں الگ الگ لفٹ حادثوں میں ہلاک ہو گئے، جہاں ایک ریستوران کارکن ڈمب ویٹر (لفٹ کی ایک قسم) میں پھنس گئی اور ایک دفتری ملازم دروازوں میں آدھا پھنس گیا جب ایک لفٹ اچانک گر پڑی۔

پولیس نے کہا کہ اتوار کو رات گئے ناگویا میں ایک 28 سالہ خاتون ایک ریستوران میں ڈمب ویٹر میں پھنس جانے سے ہلاک ہو گئی۔ حکام کے مطابق، زخمی عورت کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ پیر کی صبح چل بسی۔

نشریاتی ادار ے نیپون ٹیلی وژن نے اطلاع دی کہ اتوار کے حادثے میں ملوث مشینری جاپانی مینوفیکچرر نے تیار کی تھی۔

ہیمےجی، مغربی جاپان میں ایک الگ حادثے میں ایک مرد دفتری ملازم پیر کی سہ پہر، ایک پولیس ترجمان کے مطابق، “اچانک گر جانے والی لفٹ میں پھنس کر” ہلاک ہو گیا۔

64 سالہ شخص ایک اور کمپنی میں ڈیلیوری پہنچا رہا تھا جب ایک چیز لفٹ اور پہلی منزل کے فرش کے مابین کریک میں پھنس گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.