سائیتاما: پولیس نے پیر کو کہا کہ ایک شخص نے کاواجیما، صوبہ سائیتاما میں اتوار کو رقم لے جانیوالی ایک بکتر بند کار کو لوٹ لیا اور 12 ملین ین کی نقدی لے اڑا۔
پولیس کے مطابق، یہ ڈکیتی شام 5 بجے کے قریب ایک شاپنگ سنٹر میں رونما ہوئی جہاں بکتر بند کار اس دن کی آمدن اکٹھی کرنے کے لیے پہنچی تھی۔ اطلاع کے مطابق پستول کی نمائش کرتے ہوئے ایک آدمی گارڈ کے قریب آیا جو وین کو لوڈ کر رہا تھا اور مطالبہ کیا کہ روپیہ اس کے حوالے کر دے۔ پولیس نے کہا، وہ آدمی ایک بیگ لے کر فرار ہو گیا جس میں 12 ملین ین کی نقدی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آدمی، جو سیاہ اونی ٹوپی اور سفید سرجیکل ماسک پہنے ہوئے تھا، جائے وقوعہ سے سفید کار میں فرار ہوا۔ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔