میں ایمبیسی کے ایسوسی ایشن والے انتخابات کا ووٹ نہیں ہوں ۔ خاور کھوکھر
انے والے دنوں میں جو الیکشن پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے نام پر کروائے جارہے ہیں
میں ان میں
ناں تو ووٹ رجسٹر کرواؤں گا
اور ناں ہی الیکشن میں امیدوار کھڑا ہوں گا
میری نظر میں یہ الیکشن مسائیل کا باعث بنیں گے کہ ان کی تعمیر ہی غلط ہے
حکایات صالحین میں لکھا ہے کہ
ایک ناتجربہ کارمعمار جب کسی عمارت کی پہلی اینٹ ٹیڑہی رکھتا ہے تو
ساری عمارت ٹیڑہی بنتی ہے
لیکن میرے ایک اکیلے کے ووٹ ناں بنانے اور ناں ڈالنے سے کیا فرق پڑے گا؟
محرم چل رہا ہے اس بات کو محرم کی تاریخ کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔
وہ بھی سرکار ہی تھا جس کا نام تھا یزید!
جی ہاں کم علموں کی انفارمیشن کے لئے کہ
یزید کو اس کے ابے معاویہ نے مسلمانوں کا خلیفہ بنا دیا تھا اور اس کو ووٹوں کی ضرورت تھی جس کو ان دنوں بیت کہتے تھے
تو کیا ہوا
سرداد ، نہ داد، دست،دردست یزید
سر دے دیا لیکن ناں دیا ہاتھ یزید کے ہاتھ میں
اس لئے میں اکیلا کیا کرسکتا ہوں ؟
صرف اس بات کی بنیاد رکھ کر جاسکتا ہوں کہ میں نے ان الیکشنز کو ناجائیز جانا اور اس ناجائیز کام میں خود کو شریک ہونے سے بچا لیا
اگر میں اکیلا کچھ نہین ہوں تو ، سرکاری سروس کے لوگ بھی تو ایک اکیلا ہی چننے جارہے ہیں ناں جی؟
اور اس نام ہو گا ایسوسی ایشن!!۔
ہم نے تو یہی پڑہا ہے کہ
انجمن ، بزم ، ایسوسی ایشن ، مجلس یا کمپنی دو سے زیادہ لوگوں کو کہتے ہیں
یہ کیسی ایسوسی ایشن ہو گی کہ جو ایک بندے اور ایک اس کی ـ‘‘پخ‘‘ پر مشتمل ہو گی؟؟
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
یاد رکھیں کہ ان الیکشنز کے بڑے دور رس نتائیج ہوں گے جو کہ اچھے نہیں ہوں گے
اج جب کہ پاکستانیوں کی دوسری نسل یہاں جاپان میں پروان چڑھ رہی ہے تو
ہمارے پاس ان کو دینے کے لئے ہے ہی کیا؟
علم؟ تکنیک؟ اخلاق؟کیا ہے جو ہمارے پاس ہماری میزبان قوم جاپان سے زیادہ ہے یا بہتر ہے؟ ہمارے پاس۔
ہم دینے جا رہے ہیں تو ان کوون مین شو دیے رہے ہیں
ان کو جن کو تربیت ہی اجتماعی زندگی کی دی جاتی ہے۔ کیا یہ انتخابات کمیونٹی کو یا کمیونٹی کی آنے والی نسل کو اجتماعی زندگی کا شعور دینے والا کام ہے ؟؟
نہں !!! بلکل بھی نہیں ۔
بلکہ میری قوم کی سب سے بڑی خامی ہی یہ ہے کہ ان کو اجتماعی زندگی کا شعور ہی نہیں ہے
اور بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ان کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے
کہ اجتماعی زندگی کی ڈیفینیشنز کیا ہیں
تو ایسے میں یہ الیکشن میری نظر میں میرے لوگوں کو اجتماعی زندگی کے شعور سے اور بھی دور لے جانے والی بات ہو گی
جو شعور ان کو جاپان کے معاشرے نے دیا ہے
2 comments for “میں ایمبیسی کے ایسوسی ایشن والے انتخابات کا ووٹ نہیں ہوں ۔ خاور کھوکھر”