ٹوکیو: پیر کو پورے ملک میں بجلی بچانے کی مہم کا آغاز ہو گیا۔ حکومت تمام صوبوں، ماسوائے اوکی ناوا، کو درخواست کر رہی ہے کہ وہ اس سرما میں بجلی کے استعمال میں کمی کریں تاکہ بجلی کی کمی سے بچا جا سکے چونکہ دو کے علاوہ باقی تمام ایٹمی بجلی گھر بند پڑے ہیں۔
حکومت کمپنیوں اور گھریلوں صارفین سے کہہ رہی ہے کہ ویک ڈےز کے دوران صبح 9 بجے سے بجلی کے استعمال میں 7 فیصد کمی کریں، جو 8 مارچ تک چلے گا۔ دوسرے علاقوں کے لیے حکومت نے 29 مارچ تک بجلی کی بچت کے لیے کہا ہے۔