مفرو واٹسن سی شیفرڈ کے جہاز پر واپس

سڈنی: جنگجو ماحولیاتی کارکن پاؤل واٹسن، جو انٹرپول کو مطلوب ہے، نے تصدیق کی ہے کہ وہ سی شیفرڈ کے جہاز پر واپس آ گیا ہے اور جاپانی وہیل شکاریوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

سی شیفرڈ نے کہا تھا کہ سفید داڑھی والا کیپٹن اس سیزن میں جاپان کے وہیلنگ آپریشنز کے خلاف مہم میں شامل ہو گا اور اس نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس نے واپس چارج سنبھال لیا ہے۔ “ہم جنوب میں ان کا انتظار کر رہے ہیں، تاہم جنوبی سمندر میں وہیلوں کے محفوظ علاقے میں ان کے پہنچنے سے قبل۔”

سی شیفرڈ کے مرکزی جہاز اسٹیو اِروِن نے 5 نومبر کو میلبرن کی بندرگار چھوڑ دی تھی۔

جنوبی کوریا نے (بھی) جولائی میں پانامہ میں آئی ڈبلیو سی کے ایک اجلاس میں وہیلنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ وہ عالمی معاہدے میں ایک سقم کا فائدہ اٹھائے گا جو “سائنسی” تحقیق کے لیے وہیلوں کو مارنے کی اجازت دیتا ہے۔

فریزل نے کہا، “جنوبی کوریا کی جانب سے اپنے لوگوں اور عالمی برادری کی بات سننے اور جاپان کی طرز پر بنائے گئے اپنے وہیلنگ پروگرام کو ترک کرنے کا فیصلہ دنیا کی وہیلوں کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.