اوساکا میں نورو وائرس کی وبا نے 48 متاثر، 2 جانیں لے لیں

اوساکا: دائیتو، اوساکا میں ایک ہسپتال نورو وائرس کی وبا کا منظر بن گیا ہے جس نے اب تک دو مریضوں کی جانیں لے لی ہیں۔

27 نومبر سے وبا شروع ہونے کے بعد سے ہسپتال میں 48 مریضوں اور طبی عملے کو نورو وائرس لگ چکا ہے۔ بدھ کی رپورٹ کے مطابق، ایک 88 سالہ خاتون اور 76 سالہ بوڑھے کے بارے میں خیال ہے کہ متاثر ہونے کے بعد اعضا فیل ہونے سے ہلاک ہوئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نورو وائرس سے معدے اور چھوٹی آنت میں پیدا ہونے والی علامات میں بار بار قے اور ڈائریا شامل ہے۔ اگرچہ علامات عموماً ایک سے دو دنوں میں ختم ہو جاتی ہیں، تاہم نورو وائرس چھوٹے بچوں اور بوڑھوں میں ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کی وجہ بھی بن سکتا ہے، جو پرانی بیماریوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

نورا وائرس کا انفیکشن ایک شخص سے دوسرے شخص کو بذریعہ آلودہ کھانا اور پانی، اور بذریعہ آلودہ سطحیں لگتا ہے۔ 3000 کے قریب طبی اداروں سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کے مطابق اس سال 12 سے 18 نومبر کے ہفتے کے دوران فی ہسپتال نورو وائرس کے اوسط مریض 11.39 کی سطح پر رہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.