شیبویا کی گلی میں عورت پر خنجر کے 5 وار

ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا کہ وہ ایک آدمی کی تلاش میں ہیں جس نے ٹوکیو کے شیبویا وارڈ کی ایک گلی میں ایک عورت پر خنجر کے وار کیے۔

پولیس کے مطابق، اداکیو لائن پر منگل کو رات 11:20 کے قریب مینامی شینجوکو اسٹیشن کے قریب ایک عورت کو چلاتے ہوئے سنا گیا۔ ایک تماشائی نے ہنگامی خدمات کو کال کی اور بتایا کہ عورت زخمی تھی اور مدد کی طلبگار تھی۔ کال کرنیوالے نے ہنگامی امداد کے آپریٹر کو بتایا کہ متاثرہ عورت خنجر کھانے کے بعد خون کے تالاب میں لیٹی ہوئی ہے، اور مدد کے لیے چلا رہی ہے۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو عورت کو ایک قریبی رہائشگاہ میں پایا، جہاں وہ مدد کی تلاش میں پہنچی تھی۔ عورت کے پیٹ کی ایک طرف اور بازو پر خنجر کے پانچ وار کیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے متاثرہ عورت کو ہسپتال لے جایا گیا اور وہ مستحکم حالت میں ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے حملہ آور کو نہیں جانتی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.