انٹرویو کے دوران امیدوار کو چومنے کی کوشش کرنے پر کمپنی مینجر گرفتار

توچیگی: ساکورا شہر، صبہ توچیگی میں ایک ٹائٹل کمپنی کے سینئر مینجر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کے تحت حراست میں لے لیا گیا جب اس نے ایک خاتون امیدوار کو اکتوبر میں ملازمت کے انٹرویو کے دوران چومنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق، 42 سالہ ہیدےفومی ایہارا نے زبردستی اپنے بازو 30 سالہ خاتون کے گرد لپیٹ دئیے جو دفتر میں انٹرویو کے لیے آئی تھی اور اسے چومنا شروع کر دیا۔ اس ملازمت کا اشتہار ملازمتوں کی معلومات والے ایک میگزین میں شائع کیا گیا تھا۔

پولیس نے خاتون سے منسوب بیان میں کہا کہ ایہارا نے “نا شائستہ تبصرے کرنا شروع کر دئیے” اور اس کے بعد اُس سے بغل گیر ہونا شروع کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ ایہارا نے نا شائستہ طرزِ عمل سے انکار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.