پرل ہاربر کے مرنیوالوں کی 71 ویں برسی پر یادگاری تقریب

پرل ہاربر، ہوائی: پرل ہاربر پر 2000 سے زیادہ اور پورے ملک سے بہت سے دوسرے  لوگ اس پر جاپانی حملے کی 71 ویں برسی منا رہے ہیں جس نے ہزاروں لوگوں کو ہلاک کر دیا اور امریکہ کو دوسری جنگِ عظیم میں کھینچ لیا تھا۔

عملے کے اراکین بندرگاہ پر بحریہ کے گائیڈڈ میزائلوں والے تباہ کار جہازوں کے کناروں پر قطاروں میں کھڑے ہوئے جہاں یو ایس ایس ایریزونا اور یو ایس ایس اُٹاہ نامی دو جنگی بحری جہاز، جو حملے میں ڈوب گئے تھے، اب بھی موجود ہیں۔

شُولر نے کہا کہ وہ سالانہ برسی کے لیے قریباً 30 بار واپس آ چکے ہیں چونکہ پرل ہاربر کو یاد رکھنے کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے۔

بحریہ اور نیشنل پارک سروس، جو محکمہ داخلہ کا حصہ ہے، نے اس حملے میں ہلاک ہو نے والے 2390 فوجیوں و ملازمین اور 49 سویلینوں کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کیا۔

جمعہ کی تقریب میں زنانہ فضائی سروس کی پائلٹس، جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران غیر لڑاکا طیارہ اڑائے، اور حملے میں بچنے والے 91 سالہ رے ایمورے، جنہوں نے نامعلوم فوجی ملازمین کی باقیات کی شناخت پر زور دیا ہے، کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.