امریکی بحریہ نے جاپان میں فوجیوں پر رات کو پینے کی پابندی نرم کر دی

ٹوکیو: امریکی بحریہ نے بدھ کو پورے جاپان میں اپنے فوجیوں پر رات کو پینے کی پابندیوں میں نرمی کر دی، اور فوجی ملاحوں کو 10 بجے کے بعد پینے کی اجازت دے دی۔

تاہم ،اسٹارز اینڈ اسٹرائپس اخبار نے اطلاع دی کہ چھٹی یا لبرٹی اسٹیٹس سے قطع نظر فوجی ملاحوں پر اب بھی پابندی ہے کہ وہ رات 10 سے صبح 8 بجے کے دوران اپنی نجی رہائشگاہ یا بیس کے علاوہ کہیں شراب نہیں پی سکتے۔ اخبار کے مطابق، جاپان میں تمام ملازمین کو رات 11 سے صبح 6 تک کے کرفیو کا بھی پابند رہنا ہو گا جو اکتوبر میں اس وقت نافذ کیا گیا جب اوکی ناوا میں دو ملاحوں نے مبینہ طور پر ایک عورت سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

اوکی ناوا، یوکوہاما، ساسیبو اور دیگر جگہوں پر ہونے والے واقعات کے ایک سلسلے، جن میں شرابی امریکی فوجی ملوث تھے، کے بعد امریکی فوج اس کے خلاف اقدام اٹھانے کے لیے شدید دباؤ کی زد میں رہی ہے۔

پچھلے ماہ اوکی ناوا میں امریکی افواج نے ناہا میں کرفیو کے گھنٹوں کے دوران رات گئے گشت شروع کیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.