94 سالہ جوشیلے بابے نے کفن دفن کی بچت الیکشن پر لگانے کا فیصلہ کر لیا

ٹوکیو: عموماً جب آپ سیات میں کسی تازہ دم چہرے کی نئی آواز سنتے ہیں تو وہ، واقعی تازہ چہرہ ہوتا ہے۔ تاہم یہ ریوکی چی کاواشیما کے لیے درست نہیں، جو 94 سال کی پکی ہوئی عمر میں پہلی بار سیاسی عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

کاواشیما سائیتاما صوبے کے 12 ویں ضلع کی نمائندگی کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں اور موجودہ الیکشن کے 1504 امیدواروں میں سے عمر رسیدہ ترین شخص ہیں۔ وہ اپنی پنشن کی رقم اپنی ہی ماتمی تقریبات (کفن دفن) کے لیے الگ سے رکھ رہے تھے، تاہم انہوں نے فیصلہ کیا کہ 3 ملین ین کی رقم کا بہتر مصرف الیکشن فنڈ کے طور پر خرچ کرنا ہو گا۔ اصلاً کسی بھی طرح سیاست میں نہ آنے کے ارادے کے باوجود، کاواشیما، جو آزاد امیدوار ہیں، نے جب سیاسی جماعتوں کے سیاستدانوں کو سنا تو انہیں فرسٹریشن ہو گئی۔ “ہم نے جنگ کے بعد غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دئیے!”

1918 میں پہلی جنگ عظیم کے اختتام پر پیدا ہونے والے کاواشیما دوسری جنگ عظیم کے وقت اتنے بڑے تھے کہ جبری طور پر سپاہی بھرتی کر لیے گئے۔

اپنی عمر اور سیاسی تجربے کی کمی کے باوجود، کچھ بھی کاواشیما کو اپنی بہترین کوشش کرنے سے نہیں روک سکتا، “ایک اصل مرد وہی کرتا ہے جو اسے کرنا چاہیئے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.