ناگانوہارا: 16 دسمبر کے قومی انتخاب کی ایک بڑی فاتح تعمیراتی صنعت اور ناگانوہارا، صوبہ گونما جیسے قصبے ہو سکتے ہیں، جہاں ڈیم کی بے ڈھنگی تعمیرات چار عشرے سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی ادھوری پڑی ہیں۔
رائے شماریوں سے واضح ہوتا ہے کہ الیکشن متوقع طور پر عرصہ دراز غالب رہنے والی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو اقتدار میں واپس لے آئے گا، جس نے سرکاری منصوبوں کو تیز کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اگلے عشرے کے دوران منصوبوں پر 200 ٹریلین ین کے اخراجات کی بات کرتی ہے، جو جاپان کے اقتصادی ماحاصل کا 40 فیصد بنتا ہے۔
یہ ناگانوہارا جیسی آبادیوں کے لیے بھی نعمت ثابت ہو گا، جو مقامی معیشت کی مدد کے لیے حکومتی سرمایہ کاری کی جانب دیکھتی ہیں۔
ایسے مفروضوں کے تحت سرکاری منصوبوں کا بجٹ 10 ٹریلین ین سالانہ میں پڑے گا، جو موجودہ سے دو گنا زیادہ ہے۔
تعمیراتی صنعت کی لابی کے ایک سینئر اہلکار نے اعتراف کیا کہ سرکاری منصوبے اور کاموں میں تیزی سے شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔