ٹوکیو: اے کے بی 48 کی 21 سالہ تومومی ایتانو، اور 26 سالہ ماریکو شینودا امسال کسی بھی شخصیت سے زیادہ بار مصنوعات کے اشتہارات میں جلوہ گر ہوئیں۔
جاپان کی سب سے پرانی براڈ کاسٹ نگران کمپنی، نیہون مانیٹر کے مطابق، دونوں خواتین نے 2012 میں 20 کمپنیوں کو پروموٹ کیا۔ 21 سالہ مینامی جو اے کے 48 سے ہیں، نے 18 کمپنیوں کے اشتہاروں میں کام کیا ، جبکہ ٹیم بی کی رکن 24 سالہ ہارونا کوجیما، اور ایچ کے ٹی 48 کی رکن 20 سالہ رینو ساشی ہارا، دونوں نے 16 کمپنیوں کے اشتہاروں پر چھپٹا مارا۔
اگرچہ اے کے بی 48 کی اراکین اولین دس چہروں میں غالب رہیں، تاہم آسکر پروموشن کو کے چہرے بھی اس سال نظر آتے رہے۔