ٹوکیو: جاپان کے بینک آف ٹوکیو متسوبشی یو ایف جے کو امریکی محکمہ خزانہ نے کیوبا اور ایران جیسے ممالک کو پیسوں کی منتقلی کی امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر 8.6 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔
بینک کے ترجمان شینیا ماتسوموتو نے جمعرات کو کہا کہ بیشتر روپیہ 2006 اور 2007 کے دوران تیسرے ملک کے ذریعے جاپان سے سوڈان اور میانمار کو گیا۔
بینک نے 2008 میں منتقلیوں کی اطلاع دی تھی جب 2007 کے شروع میں ایک اندرونی تفتیش شروع ہوئی۔
امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا، “بی ٹی ایم یو کے ٹوکیو کے آپریشنز ایسے ممالک یا اشخاص کے ملوث ہونے کو چھپانے والے افعال میں ملوث رہے جو کاروباری لین دین میں امریکی پابندیوں کا نشانہ تھے، جنہیں بی ٹی ایم یو نے امریکہ میں مالیاتی اداروں کے ذریعے سر انجام دیا”۔
“ایسے افعال کے نتیجے میں بی ٹی ایم یو نے بی ٹی ایم یو نیویارک شاخ یا امریکہ میں دوسرے بینکوں کے ذریعے کم از کم 97 فنڈز منتقلیاں سر انجام دیں، جن کی مجموعی مالیت قریباً 5,898,943 ڈالر بنتی ہے”۔