ای میل سورس:
پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے وفد نے سفارت خانہ پاکستان کے نئے سفیر جناب فرخ عامل صاحب سے ملاقات کی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری الطاف غفار،سنئیرپاکستانی محمود بٹ،اصغر حسین،گفوکین کے ملک حماد ،حاجی الیاس اور پاک جاپان نیوز کے چوہدری شاہد شامل تھے۔
جنرل سیکریٹری الطاف غفار نے جناب سفیر صاحب کو جاپان میں خوش آمدید کہتے ہوئےیہ امید ظاہر کی وہ اپنی مدت سفارت کے دوران جاپان اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزیدوسعت دیں گے اور جاپان میں پاکستان کا امیج بہتربنایئں گے۔اس سلسلے انھوں نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا جس کے جواب میں سفیر صاحب ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی ساتھ ساتھ چلیں گے اور پاکستان کا امیج مزید بہتر بنایئں گے۔
الطاف غفار نے آج کی ملاقات کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے نے پاکستان ایسوسی ایشن کے جس انتخابات کا اعلان کیا ہے اس سے انھیں کچھ تحفظات اور کچھ تجاویز ہیں جو ان کے گوش گزار کرنی ہیں ،
ایک تو یہ کہ سفارت خانے نے بغیر کسی کمیونٹی کے منتخب نمائندوں اور بغیرکسی کمیونٹی کی سماجی،سیاسی اور مذہبی تنظیم کی رائے کے یہ اعلان کیا ہے جس سے کمیونٹی میں ایک اضطراب پایا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر سب کے مشورے کے ساتھ یہ انتخابات کرائیں جائیں تو پوری کمیونٹی اس میں شامل ہو سکتی ہے اور ایک مضبوط ایسوسی ایشن وجود میں آسکتی ہے ،تجاویز کے سلسلے میں الطاف غفار نے کہا کہ ایک تو عہدیداروں کی رجسٹریشن فارم کی تاریخ کو بڑھایا جائے،اور انتخابات کا بھرپور پروپیگندہ کیا جائے تاکہ پوری کمیونٹی تک پیغام پہنچ سکے،
دوم ووٹر کی پری رجسٹریشن کی شرط ختم کی جائے سوئم جیتنے والے امیدوار کے لئے یہ لازم ہو وہ اگر کسی سیاسی،سماجی یا مذہبی جماعت کا عہدیدار ہے تو وہ اس سے مستعفی ہوگا۔چہارم تمام پاکستانی چاہے وہ جاپانی شہریت رکھتا ہو اسے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہو،ان تجاویز کے جواب میں جناب کونسلر اسد گیلانی صاحب نے کچھ کی وضاحت کی اور کچھ پر غور کرنے وعدہ کیا۔اور جناب سفیر صاحب نے کہا کہ انھیں ان مسائل پر غور کرنے کے لئے کچھ مدت درکار ہوگی جس کے بعد ہی وہ کوئی فیصلہ کر سکیں گے۔
آخر میں الطاف غفار نے سفیر صاحب کی توجہ پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری حالات پر دلاتے ہوئے یہ کہا کہ جاپان میں زیادہ تر پاکستانی آٹو موبائل کے کاروبار سے وابسطہ ہیں اور ان میں سے اکثر پاکستان ایکسپورٹ کرتے ہیں پچھلے کئی ماہ سے پاکستان کی امپورٹ پالیسی واضح نہ ہونے کی وجہ سے کمیونٹی پریشانی کا شکار ہے جس پر سفیر صاحب نے یہ یقین دلایا کہ وہ فوراٌ ہی متلعقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔آخر میں وفد کے تمام اراکین نے سفیر پاکستان فرخ عامل،کونسلر اسدگیلانی اور سیکنڈ سیکریٹری ندیم بھٹی صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنی گو ناگوں مصروفیت کے باوجود انھیں وقت فراہم کیا۔
[nggallery id=120]