نانجنگ، چین: چینی شہر نانجنگ میں جمعرات کو ہوائی حملے کے سائرن بجائے گئے جب اس نے وہاں جاپانی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے قتلِ عام اور اجتماعی آبرو ریزیوں کی 75 ویں برسی منائی — جبکہ دونوں ایشیائی طاقتوں کے مابین تعلقات کم ترین سطح پر ہیں۔
چین کہتا ہے کہ قتلِ عام، آبرو ریزی اور تباہی کے اس چھ ہفتہ طویل دورانیے میں تین لاکھ سے زیادہ سویلین اور فوجی قتل ہوئے جب جاپانی فوج 13 دسمبر، 1937 کو اس وقت کے دارالحکومت میں داخل ہوئی۔
تاہم کائی ساتورو، جو چین میں خدمات سرانجام دینے والے ایک جاپانی فوجی کے بیٹے ہیں، ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے جمعرات کی تقریب میں شرکت کی۔
چینی تخمینہ جات کے مطابق، 200 سے بھی کم بچنے والے اب زندہ ہیں۔ ان میں سے ایک ، 87 سالہ لی زہونگ نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی معاف نہیں کر سکتے، جب لوگوں نے ایک شخص کو چاقو سے جاپانی فوجیوں پر حملہ کرنے سے روکا، جس کی بیوی کی آبرو ریزی کی گئی تھی۔