ساساگو کی سرنگ میں 670 جگہوں پر نقائص پائے گئے

یاماناشی: صوبہ یاماناشی میں ساساگو سرنگ، جہاں 2  دسمبر کو مہلک حادثہ رونما ہوا تھا، کو چلانے والی سنٹرل نیپون ایکسپریس وے کو (نیکسکو) کے اہلکاروں نے جمعرات کو کہا کہ سرنگ کی باہر آنے والی لین کے ہنگامی معائنے سے 670 مقامات پر نقائص کا انکشاف ہوا ہے۔

اندر جانے والی لین میں حادثے کے بعد –جس میں نو لوگ ہلاک ہوئے– حکومت نے نیکسکو کو حکم دیا تھا کہ وہ ساساگو اور دوسری سرنگوں، خصوصاً چھت کی سلوں، کا معائنہ کرے۔

نیکسکو کے ایک ترجمان نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ 5 کلومیٹر لمبی سرنگ میں بولٹ جو چھت کی سلوں کو پکڑ کے رکھتے ہیں، 632 جگہوں پر ڈھیلے تھے یا گل چکے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.