ٹوکیو: اس ویک اینڈ پر فوکوشیما میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تاکہ پچھلے سال کے ایٹمی بحران کے بعد ایٹمی سیفٹی پر بات چیت کی جا سکے۔
جاپانی وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا، 50 ممالک سے اعلی سطح کے اہلکار، بشمول حکومتی وزراء، اور تنظیموں کی ہفتہ تا پیر جاری رہنے والے اس اجلاس میں شرکت کی توقع ہے۔
ایک وزارتی بیان کے مطابق، یہ اجلاس، جس کی میزبانی جاپانی حکومت اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، کوریاما شہر میں منعقد ہو گا، جو تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر سے مغرب میں 60 کلومیٹر دور واقع ہے۔
بیان میں کہا گیا، “مرکزی طور پر اس کا مقصد پوری دنیا میں ایٹمی سیفٹی کو مضبوط بنانے میں تعاون کرنا ہے”۔
یہ بات چیت بین الاقوامی برادری کو فوکوشیما کی آفت، جس میں زلزلے سے پیدا شدہ سونامی پلانٹ سے آ ٹکرایا تھا اور اس کے کولنگ سسٹمز کو غرقاب کر کے ری ایکٹروں کے پگھلاؤ کا باعث بنا، سے حاصل شدہ “علم اور اسباق” بانٹنے میں مدد دے گی۔