متحدہ قومی موومنٹ جاپان کے بانی ملک حبیب الرحمان کی پاکستان تحریکِ انصاف جاپان میں شمولیت کا اعلان۔ تحریکِ انصاف

روزنامہ اخبار جاپان

روزنامہ اخبار جاپان

روزنامہ اخبار جاپان

روزنامہ اخبار جاپان

روزنامہ اخبار جاپان

روزنامہ اخبار جاپان

روزنامہ اخبار جاپان

روزنامہ اخبار جاپان

متحدہ قومی موومنٹ جاپان کے بانی ملک حبیب الرحمان کی پاکستان تحریکِ انصاف جاپان میں شمولیت کا اعلان۔
تحریکِ انصاف سفارت خانہ کا زیرِسرپرست ہونے والے انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان۔ (پاک جاپان والے چوہدری شاہد کی رپورٹ)ہفتہ یکم صفر المظفّر۴۳۴۱ھ۵۱دسمبر۲۱۰۲ٹوکیو جاپان:۔
چیبا کے نودا شہر کے معروف پاکستانی ریسٹورانٹ ہانڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف جاپان اور اسکے قائد عمران خان کے جان نثاروں کا ایک شاندار اجلاس منعقد ہوا جس میں جاپان بھر سے پاکستان تحریکِ انصاف جاپان کے تمام عہدیداران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف جاپان کے مرکزی صدرخالد فریدی نے ملک حبیب الرحمان کی پاکستان تحریکِ انصاف جاپان
میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہاکہ سفارت خانہ کے زیرِسرپرست ہونے والے انتخابات میں مکمل حمایت
کااعلان۔
متحدہ قومی موومنٹ جاپان کے بانی ملک حبیب الرحمان صاحب نے بھی تحریکِ انصاف سے وابستگی کا اعلان کیا اس موقع پر نامور صحافی چوہدری شاہد رضا نے ان سے سوال کیا کہ ملک صاحب آپ تو متحدہ قومی موومنٹ کے بانی تھی!! اچانک ہی یہ تبدیلی کیسے رونما ہوگئی؟ توملک حبیب الرحمان سے کوئی جواب نہ دیا گیا یعنی وہ لاجواب ہو گئے اور ٹال مٹول کرتے ہوئے کہنے لگے کہ۔۔۔اس۔۔۔کی۔
۔۔بارے میں۔۔۔بعد میں ۔۔با۔۔۔۔ت ۔۔کرونگا۔امید ہے کہ انکی انصاف پسند جیالوں میں شمولیت سے سفارتخانۂ پاکستان کی مخالفت کا زور بھی ٹوٹ جائے گا اور انھوں نے جو وعدہ کیا تھا کہ وہ سفارتخانۂ پاکستان کے سامنے الیکشن کے خلاف بھوک ہڑتال کریں گے اب انھیں یہ خطرہ بھی مول نہیں لینا پڑے گا۔ اور بھوک ہڑتال کے نتیجے میں جو خطرات منڈھلا رہے تھے وہ بھی ٹل جائیں گے اور اب
مہینے میں کئی بار ہانڈی کے خوش ذائقہ کھانے بھی ملتے رہیں گی۔
دوسری طرف محترم اور ہردلعزیز شخصیت طیب خان کو بھی سفارتخانۂ پاکستان کی حمایت میں بھوک ہڑتال نہیں کرنا پڑے گی۔ملک حبیب صاحب کے شمولیت کے اعلان پر اجلاس میں موجود لوگوں نے زور دار تالیاں بجائیں ،تالیوں کی آواز میں کسی آواز بھی شامل ہو رہی تھی کہ اب تحریکِ انصاف میں بھی
صحیح انصاف ہوگا اور مظلوموں کی آواز بھی سنی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.