انقلاب کی چاپ

یوں تو سب لفظ مہکتے گلاب هیں
لہجے کے فرق سے انهیں تلوار ناں بناؤ

بقول شخصے لفظوں کا زیادھ استعمال ان کا اثر ختم کر یدتا ہے
لفظ آئین کا معنے هیں دستور
جی اگر دستور کی بات کی جائے تو جن لوگوں کے دستور بدلتے رہتے هیں ان کو لوگ معتبر نهیں جانا کرتے
لیکن پاکستان میں دستور کو آئین کا نام دے کر کچھ ایسی چیز بنا دیا گیا ہے که
عام پاکستانی سمجھتا ہے که کوئی کتاب هو گی جس میں ادل بدل سے حکمران لوگوں کے مفادات بنتے اور ٹوٹتے هیں
آئین میں ترامیم پر عام بندھ (جمہور) کہتا ہے
سانوں کی !!ـ
لکن اگر آئین کا نام رکھ دیا جائے
ملک چلانے کا دستور
تو جی اس میں ادل بدل پر هر بندھ چونک جائے گا که
هیں ؟؟
کیا ؟؟
کیا بدلی هوئی ہے ؟
اور اگر اس کو پاکستانی بولی میں اس بات کا بتا دیا جائے که کیا بدلا هے
تو جمہور کو بھی معلوم هو گا که یه اچھا ہے که برا
لیکن جی هماری بد قسمتی هے که هم جتنا علم حاصل کرتے هیں اتنا هی اپنی زمین سے دور هوتے جاتے هیں
پہلے تعلیم سے علاقائی زبانوں سے اردو پر اتے هیں تو
اس میں اتنی وسعت نهیں پاتے که
که علاقائی زبانوں هی کی طرح زخیرھ الفاط نهیں هے
تو جی پھر هم انگریزی یا فارسی یا عربی کی مدد سے الفاظ بناتے هیں
کیونکه پنجابی پشتو یا بلوچی سندھی تو دیسی زبانیں هیں ان کے الفاظ اگر استعمال کر لیے تو اس کو گلابی اردو کے نام پر لوگ هنسیں گے
چھڈو جی اج کا موضوع دوسرا ہے
لفظ انقلاب اور اس کے معنی
انقلاب کو پنجابی میں کہیں کے
ھیٹھلی اُتّے آنا
شائد کوئی صحیع لفظ بھی هو مگر هماری بدقسمتی هے که هم نے پچھلی کتنی نسلوں سے پنجابی کی تعلیم چھوڑ دی ہے
نیچےوالے اپر اور اور اوپر والے مارے جائیں گے
جی هاں انگریزی میں
آپ سائیڈ ڈاؤن
هو جائے گی
لفظ انقلاب کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا هے
اپنے ایک مولوی هیں جن کو
بد ہضمی سے خواب بڑے آیا کرتے تھے
وه بھی کچھ دن قائد انقلاب کہلواتے رهے هیں
کسی نے نهیں پوچھا که جی انقلاب تھا که کڑی میں ابال
یا کسی چھپڑ میں بلبلے اٹھے تھے ؟
طالبان آرهے هیں
جی هاں یه انقلاب کی چاپ ہے
جو مجھے سنائی دی هے
بد حکمران انقلابیوں کے برے برے نام رکھ کر لوگوں کو ان سے دور کرنے کی کوشش کرتے هیں یا که اپنے آپ کو دھوکه دے رهے هوتے هیں
لیکن جن کی جڑھیں عوام میں هوں ان کو آپ مکتی باھنی کا نام دے کر مغربی حصے میں ان پر هنس سکتے هیں لیکن
هوا کیا تھا که جی کڑ کڑ کرتی وردیوں میں اکڑتےهوئے
فرعون نوے هزار کی تعداد میں قیدی بنا لیے گئے تھے
ابھی کوهاٹ میں ایک پولیس والے کی قبر کو بھی دھاکے سے اڑا دیا گیا ہے
کتنا غصه هے جی لوگوں کو حکمرانوں پر ؟
مناواں میں اگر عام لاهوریے ناں مدد کرتے تو جی
اپنی حکومتوں کا آہنی ھاتھ پولیس کو کتنی مار پڑتی ؟
حکومت لوگ بناتے هیں ، اپنے مسائل کی اسانی کےلیے مگر پھروقت گذرنے کے ساتھ ساتھ هوتا یه ہے که
حکومت اور لوگ دو علیحدھ چیز بن کے رھ جاتے هیں
اور حکومت بجائے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے
خود مسئله بن جاتی هے
بد حکمران بھول جاتے هیں که
حکومتوں کو لوگ هی بنایا کرتے هیں
ناں که حکومتیں لوگ بناتی هیں
پاکستان کی حکومت اور حکمران آپنی جاگیردارانه ذہنیت کے ساتھ
بہت بڑا مسئله هیں ـ
سوات میں طالبان نام کے انقلابی گروھ نے جاگیریں لے کر ان لوگوں کو دے دی هیں جو ان پر کاشت کر رهے تھے
جی هاں زرعی اصطلاحات
جو که پاکستان کی کسی بھی سیاسی پارٹی کے منشور میں نهیں هیں
طالبان لے کر آ رهے هیں وهی بات جو که سارے هی حکمران ٹولے کے مفادات پر زد هو گی
جاگیریں لے کر لوگوں کو دے دو
تو جی اپنی پاک فوج جو که خود پلاٹوں اور رقبوں کی شوقین ہے
آپنی آہنی پولیس جو که قبض گروپ کارپوریشن بن چکی هے
اپنے سیاست دان جو یا تو هیں هی جاگیروں والے یا پھر لوگوں کی زمینیں ھتھیانے میں لگے هوئے هیں
یه سب لوگ جن کا میں نے اوپر ذکر کیا هے سب ایک طرف هیں اور دوسری طرف هیں جی وه جو ان کے دشمن هیں چاهے ان کو طالبان کہـ لیں یا باغی ـ
اور تیسرے هیں جی عام لوگ جو ان دونوں کے درمیان پس رهے هیں
اور جب جب لوگوں کو اس بات کا احساس هو گا که کون ان کا اپنا هے اور کون بیگانا تو جی لوگ بھی اپنے لوگوں کے ساتھ مل جائیں گے
جو زیادھ امکان هے که طالبان هوں گے
رابن ھڈ هو یا سلطانه ڈاکو
هو سکتا ہے که یه فرضی کردار هوں لیکن هر دور میں لوگوں نے ان کو اپنا اپنا سا محسوس کیا هے
حکمران پولیس فوج اور دسرے ادارے اپنے جاگیرداروں کے ساتھ مل کر کسی کی چاھو کتنی بھی کردار کشی کرلیں
جب سورج چڑھتا ہو تو جی
سب کو نظر اتا ہے
آپ میں سے کتنوں نے اس بات کو اپنی زندگی میں دیکھا هو گا که
ایران میں کیا هوا تھا
جب تخت گرائے گیے تھے اور تاج اچھالے گئے تھے
وھاں فرانس میں مجھے ایک ایرانی ملا تھا جو که شاھ کی حکومت میں کسی طرح دار جنرل کا بیٹا تھا
اس نے اپنے باپ کی کی وھ تصویریں سنبھال کر رکھی تھیں جب جب وه شاھ کے ساتھ محفلوں اور میدانوں ميں اکٹھے چل رهے تھے
دس میٹر کے بوسیدھ سے کمرے میں رهنے والے اس ایرانی کو نہانا بھی کبھی کبھی نصیب هوتا تھا که
اس کے کپڑوں سے بو اتی تھی
ایک دن اس نے مجھے ایرانی کجھور کھانے کو دی
یه خاص قسم کی کجھور جو که ایران میں هی هوتی هے مجھے بہت پسند هے
بہت هی کالے رنگ کی اس کجھور کا چھلکاکاغذ کی طرح هوتا ہے اور چھلکے کے نیچے یه کجھور اتنی نرم هوتی هے که منه میں ڈالتے هی گھلتی چلی جاتی ہے
کیونکه یه کجھور کم هی ملتی هے میں نے اس سے پوچھا که کہاں سےخریدی تھی
اس نے مجھے ایک ایرانی کی دوکان کا بتایا
اور کہا که چار یورو میں کلو مل جائے گی جب میں اس دوکان پر گیا تو اس دوکاندار نے مجھے سے ساتھ یورو کلو کے چارچ کیے
میں نے اس دوکاندار کو کہا که فلاں فلاں ایرانی نے تو مجھے اس کی قیمت کچھ کم بتائی تھی تو
دوکان دار کہنے لگا که وه شخص صدقے کا حق دار هے اور میں اس کو صدقه سمجھ کر دیتا هوں

میں نے دوبارھ اس جرنیل کے بیٹے سے پوچھا که کیا تم کو معلوم هے که تم صدقه لے کر کھاتے هو
تو اس نے بتایا که هاں میں صدقه لے کر کھاتا هوں
جو اس کو انقلاب کهتے هں که ظالم حکومت کے جرنیلوں کے بیٹوں کو صدقه لے کر گزارھ کرنا پڑتا ہے

زانی کو سزا والی ویڈیو دیکھا کر کیا همارا میڈیا ، حکمران زانیوں کو سزاؤں سے بچانا چاھتا ہے ؟؟
طالبان کی سزاؤں کو ظالمانه دیکھا کر کچھ حاصل نهیں هو گا
که جرائم کی سزائیں هر حکومت بھی دیتی هے اور هر مذھب بھی
جی هاں انقلاب آئے گا اور یه لوگ جو که همارے اپنے هی پاکستانی هیں
آپ ان کا جو بھی نام رکھ لیں
یہی لوگ لے کر آئیں گے
لیکن اس کے بعد کے حالات جو مجھے نظر آرهے هیں
بہت خوفناک هیں
اور
وه بہت عرصه لیں گے امن قائم هونے تک ـ
یه لوگ عدالتوں میں انصاف چاھتے هیں چھے اس کا نام عدل رکھ لیں یا شریعت
اور حقوق کی منصفانه تقسیم چاھتے هیں
ایسے لوگوں کا راسته تاریخ کے کسی بھی دور میں روکا نهیں جاسکا
جب تک یه لوگ خود گمراھ ناں هو جائیں
میں نے دیکھا ہو که جہاں بھی چار پڑھے لکھے لوگ بیٹھتے هیں اس بات کا ذکر هوتا ہے که جاگیررادانه نام کا کچھ هونا چاھیے
تو جی اس نظام کا ” کچھ ” کرنے والے آ رهے هیں
اپنے ذھن تیار کر لیں
یه ناں هو که کہیں همیں کسی نے بتایا نهیں تھا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.