انتخابی نتائج ڈی پی جے کے لیے ‘درُشت فیصلہ’: میڈیا

ٹوکیو: میڈیا نے پیر کو کہا کہ جاپان کی قدامت پسند اپوزیشن کی بہت بڑی فتح برہم ووٹروں کی جانب سے برخاست شدہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے لیے “درُشت فیصلہ” ہے۔

سب سے زیادہ فروخت ہونے والے یومیوری شمبن نے ایک اداریے میں کہا، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی اتوار کے انتخابات میں فتح نے اس کے قائد اور پہلے بھی وزیر اعظم رہنے والے شینزو ایبے کو موقع دیا ہے کہ وہ عقابی سلامتی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں اور دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو افراطِ زر کے ذریعے سنبھالا دے سکیں، تاہم یہ “بہت بڑی فتح جوش و خروش سے عاری” تھی۔

وسیع تر اشاعت رکھنے والے روزنامے نے کہا، “ووٹروں نے ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کی حکومت کے ہاتھ میں ایک درشت فیصلہ پکڑایا ہے”۔

ووٹروں نے وزیر اعظم یوشیکو نودا کو تین سال بعد مسترد کر دیا جب ان کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے ایل ڈی پی کے ایک صدی سے زیادہ طویل اقتدار کے بعد تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا۔

مانیچی شمبن نے کہا کہ اتوار کا نتیجہ “ایسے عوامی جذبات کا اظہار کرتا ہے جو مستحکم پالیسی مینجمنٹ چاہتے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.