ایبے کا متنازع جزائر پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا وعدہ

ٹوکیو: آنے والے وزیر اعظم شینزو ایبے پیر کو اپنی انتخابی فتح کے بعد معرکہ خیز انداز میں سامنے آئے اور کہا کہ چین کے ساتھ تنازع کی وجہ جزائر کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ایبے،  جن کی قدامت پسند لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے اتوار کے قومی انتخابات میں اطمینان بخش حد تک فتح حاصل کی، نے اعتراف کیا کہ چین کے ساتھ جاپان کا تعلق اہم ہے تاہم سخت موقف پر قائم رہے جس کا اظہار انہوں نے پوری انتخابی مہم میں کیا ہے۔

ایبے کے بڑے انتخابی تفاوت نے ملک کی مسائل کا شکار معیشت کے لیے امیدیں بڑھائی ہیں، جبکہ سرمایہ کار حصص کو اوپر لے جا رہے ہیں اور انتہائی مہنگا ین بھی کچھ سستا ہوا ہے۔

ووٹروں نے اتوار کو وزیر اعظم یوشیکو نودا کو تین سال بعد مسترد کر دیا جب ان کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے ایل ڈی پی کے ایک صدی سے زیادہ طویل اقتدار کے بعد تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ اس نتیجے کی وجہ سے نودا کو اپنی پارٹی قیادت سے ہاتھ دھونا پڑے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.