پاکستان ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر عمران بٹ،جنرل سیکریٹری الطاف غفار اور فنانس سیکریٹری امین سجن نے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ایسوسی ایشن کے انتخابات کی تاریخ میں توسیع کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے سفیر جناب فرخ عامل صاحب نے کمیونٹی کی رائےکو اہمیت دیتے ہوئے ان کی تجویز کو قابل قدر جانا جس پر پوری کمیونٹی ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور ان سے یہ امید کرتی ہے کہ وہ کمیونٹی کی رائے کے پیش نظر جلد ہی ان سے مشاورتی عمل شروع کریں گے اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر انتخابات کروائیں گے،۔ان رہنماوؑں نے مزید کیا کہ اب چونکہ انتخابات میں وقت ہے تو ابھی سے اس کا منظم انداز میں پروپیگنڈہ کیا جائےاور ایک ایک کمیونٹی کے فرد کو یہ پیغام پہنچایا جائے تاکہ ہر کوئی اس میں شریک ہو سکے اور ایک مظبوط ایسوسی ایشن وجود میں آسکے۔