ہیروشیما میں کوڑا تلفی کے مرکز سے 10 ملین ین نقدی برآمد

ہیروشیما: پولیس نے منگل کو کہا کہ پیر کی رات ہیروشیما کے ایک کوڑا تلفی مرکز سے 10 ملین ین نقد ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق، یہ سارا روپیہ 10,000 ین کے بلوں کی شکل میں تھا۔ ان میں سے کچھ بنڈلوں کی شکل میں تھا جبکہ کچھ پھاڑے ہوئے تھے۔ ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ ایک نگران نے کنوئیر بیلٹ پر روپیہ دیکھا۔ اہلکاروں نے کہا، اگرچہ یہ مرکز زیادہ تر کوڑے کے ٹرک استعمال کرتے ہیں، تاہم انفرادی طور پر بھی لوگوں کو اسے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

پولیس نے کہا کہ روپے کو تین ماہ کے لیے گمشدہ مال کے طور پر رکھا جائے گا۔ اگر کسی نے اس پر دعوی نہ کیا، تو وہ میونسپل حکومت کو دے دیا جائے گا جو یہ کوڑا تلفی مرکز چلاتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.