توہوکو کے زلزلے کے بعد 6000 مربع کلومیٹر کا علاقہ بیٹھ گیا، سائنسدان

ٹوکیو: وزارتِ ماحولیات نے منگل کو کہا کہ ٹوکیو کے رقبے کے دوگنا سے بھی بڑا علاقہ پچھلے سال کے توہوکو زلزلے کے بعد دھنس گیا۔

وزارت نے اعلان کیا کہ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ بدترین شکار بننے والے صوبوں میاگی، ایواتے اور فوکوشیما کے علاوہ سات صوبوں کے رقبے کے برابر علاقے میں زمین کی اونچائی میں فرق پڑ گیا ہے۔ 10 صوبوں کا یہ رقبہ سائز میں 5,919.5 مربع کلومیٹر ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے اندر زلزلے کے نتیجے میں زمین اوسطاً 2 سینٹی میٹر دھنس گئی ہے۔

وزارت کے مطابق، بدترین نشانہ بننے والے علاقوں میں صوبہ چیبا میں اچیکاوا، جو اب 30.9 سینٹی میٹر نیچے، اور ایباراکی میں تسوکوبا ہیں، جو 15.2 سینٹی میٹر دھنس گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.