نوریکو ساکائی کا بھائی ایک شخص کو گن سے دھمکانے پر زیر حراست

فوکوکا: جاپانی پاپ گلوکارہ اور اداکارہ نوریکو ساکائی کے چھوٹے بھائی کو مبینہ طور پر ایک شخص کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، 34 سالہ تاکیشی یوشی ہاوا نے اس سال 26 جون کو کوگا، صوبہ فوکوکا کے ایک فری وے پر مبینہ طور پر ہینڈ گن ایک دوسرے گاڑی والے کی طرف تانی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

یوشی وارا کے بارے خیال ہے کہ وہ واقعہ رونما ہونے کے وقت کرائے کی کار چلا رہا تھا، جو اس نے تصادم کے مقام پر چھوڑ دی اور بھاگ نکلا۔

پولیس نے کہا، پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران یوشی وارا نے اپنے وکیل سے مشورہ کیے بغیر کچھ بھی بولنے سے انکار کیا۔

41 ساکائی بذاتِ خود 2009 میں قانون سے بھاگ رہی تھی جب پولیس نے منشیات رکھنے کے جرم میں اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.