سی شیفرڈ امریکی عدالت کے جاپانی وہیلروں سے دور رہنے کا حکم ماننے سے انکاری

سیاٹل: امریکی ماحولیاتی گروہ سی شیفرڈ نے منگل کو قسم کھائی کہ وہ عدالتی حکم، جس میں انہیں جاپانی وہیلنگ جہازوں سے 500 قدم دور رہنے کو کہا گیا ہے، کے خلاف لڑیں گے اور “اپنے جہازوں اور زندگیوں سے” وہیلوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

اس ممانعت کا حکم نویں سرکٹ کی امریکی عدالت برائے اپیل نے دی، جو بحر جنوبی میں جہازوں پر وہیل شکار مخالفین اور جاپانی حکام کے مابین قانونی لڑائی کا تازہ ترین مرحلہ ہے۔

اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں سی شیفرڈ نے نئے امریکی عدالت کے فیصلے کو جاپانی وہیل شکاریوں کی جانب سے “سیزن کا پہلا شکار” قرار دیا۔ “اس کے علاوہ عدالت نے اس حقیقت کو نظر انداز کیا ہے کہ جاپانی وہیل شکاری آسٹریلوی وفاقی عدالت کے توہین عدالت کے فیصلے کے تحت ہیں اور وہیل شکار وہیلوں کے جنوبی محفوظ خطے میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔”

اس نے قسم کھائی کہ وہ بحر جنوبی میں وہیلوں کا تحفظ جاری رکھے گی اور کہا کہ جاپان کا بیڑہ “جب پہنچا تو یہ دیکھ لے گا کہ ہم اب بھی وہیلوں کے جنوبی محفوظ خطے کو اپنے جہازوں اور اپنی زندگیوں سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.