یوکوہاما: پولیس ایک فرد کی تلاش میں ہے جس کے بارے خیال ہے کہ اس نے یوکوہاما کے ٹرین اسٹیشنوں پر بدھ کو دو خواتین مسافروں کو چاقو سے چیرے لگائے۔
پولیس کے مطابق، پہلا واقع صبح 6 بجے یوکوہاما میں موتوماچی چوکاگائی اسٹیشن پر میناتومیرائی لائن پر پیش آیا۔ این ٹی وی کے مطابق 53 سالہ خاتون نے اپنی چادرر،جس سے اس نے گود کو ڈھانپا ہوا تھا، میں 15 سینٹی میٹر طویل چیرا محسوس کیا۔ دوسرا واقع دو گھنٹے بعد ایک 19 سالہ یونیورسٹی طالبہ کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا جس نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ یوکوہاما اسٹیشن پر کےئیہن توہوکو لائن پر ٹرین سے اتری تو اس کے دائیں کولہے کے قریب چاقو کا چیرا لگا ہوا تھا۔
کسی بھی متاثرہ خاتون نے اپنے حملہ آور کو نہیں دیکھا، اگرچہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے شبہے کے مطابق دونوں واقعات کا ذمہ دار ایک ہی شخص ہو سکتا ہے۔