امریکہ میں سابق بینکار اولمپس فراڈ پر زیر حراست

لاس اینجلس: ایک سابق سنگاپوری بینکار کو جمعرات کو لاس اینجلس میں حراست میں لیا گیا اور اس پر جاپانی تاریخ کے سب سے بڑے کارپوریٹ فراڈ میں سے ایک، اولمپس کارپوریشن کے اکاؤنٹنگ اسکینڈل کے سینکڑوں ملین ڈالر “لیکویڈیٹ” کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

اولمپس کے تین سابق عہدیداروں کو ستمبر میں فراڈ سے متعلق الزامات کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، اور کمپنی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اس نے 1990 کے عشرے میں شروع ہونے والی ایک اسکیم کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری کے  بھاری نقصانات کو چھپانے کے لیے اکاؤئنٹنگ کا نامناسب استعمال کیا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ایک عشرہ طویل فراڈ میں کردار ادا کرنے کے لیے اولمپس یا اولمپس کی ملکیتی کمپنیوں وغیرہ نے چان کو  10 ملین ڈالر ادا کیے تھے۔

اولمپس نے اس معاملے پر تبصرے سے انکار کیا۔

قصور وار ٹھہرائے جانے والے تین سابق عہدیداروں کی مرکزی ملزموں کے طور پر نشاندہی اولمپس کے متعین کردہ ایک تفتیشی پینل نے کی تھی، کہ انہوں نے 1980 کے عشرے کے  اواخر کی  بلبلہ نما اقتصادی ترقی میں کی جانے والی رسکی سرمایہ کاری کے سامنے آنے میں تاخیر کے فراڈ میں حصہ لیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.