ٹوکیو: چین نے جمعہ کو متنازع جزائر کے علاقائی پانیوں میں اپنے جہاز بھیجے، جو جاپان کی نئی حکومت کے انتخاب کے بعد پہلی چڑھائی ہے۔
یہ حرکت ٹوکیو کی ان امیدوں کے سامنے ایک رکاوٹ ہے کہ بیجنگ انتخاب کو ایک تازہ شروعات کے موقع کے طور پر استعمال کر کے ایک ایسے معاملے پر کئی ماہ کی تلخ تکرار اور لفظی جنگ کو ختم کر دے گا جس پر کوئی فریق بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ نے کہا کہ تین نگرانی کے جہازوں نے ٹوکیو کے زیرِ کنٹرول سینکاکو جزائر، جنہیں بیجنگ دیاؤیو کہتا ہے، کے 12 بحری میل کے دائرے کے اندر حرکت کی جبکہ ماہی گیری نگرانی کے جہاز نے متصل پانیوں میں ڈیرے ڈالے۔
کوسٹ گارڈ کی گنتی کے مطابق، چین ٹوکیو کی جانب سے ستمبر میں اس لڑی کو قومیانے کے بعد سے جزائر کے پانیوں میں 19 بار جہاز بھیج چکا ہے، جبکہ تجزیہ نگار کہہ رہے ہیں کہ بیجنگ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اپنی مرضی سے آ جا سکتا ہے۔