ٹوکیو: جانے والی حکومت نے جمعہ کو ایک ماہانہ رپورٹ میں کہا، جاپان کی اقتصادی صورتحال بدتر ہونا بند ہو گئی ہے، تاہم یہ اتنی کمزور ضرور ہے کہ نو منتخب انتظامیہ کی جانب سے پلان شدہ زری اور مالیاتی دھکے کی حقدار قرار پائے۔
شینزو ایبے کی کابینہ کی جانب سے 26 دسمبر کو چارج لینے سے قبل اپنی آخری ماہانہ جانچ میں حکومت نے اقتصادی صورتحال کی اپنی جانچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، اور درجے میں چار ماہ سے جاری تنزلی پر روک لگا دی، جو 2008-09 کے مالیاتی بحران کے بعد ایسا طویل ترین سلسلہ تھا۔
تاہم شکوک موجود ہیں کہ ایبے کے اقرار شدہ حکومتی اخراجات اور جارحانہ زری اقدامات کا ملغوبہ کتنی جلد معیشت کے رفتار پکڑنے میں تبدیل ہو گا۔
متسوبشی یو ایف جے مورگن اسٹینلے سیکیورٹیز کے فکسڈ آمدن کے سینئر تزویر کار شوجی تونوچی نے کہا، “ایبے جس ملی جلی پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ پیداواری خلا کچھ عرصے کے لیے بند کر سکتی ہے”۔
“یہ ممکن ہے کہ 2014 کا مالی سال آنے پر قیمتیں بڑھ جائیں، تاہم ایک بار حکومتی اخراجات بند ہو گئے تو پیداوار کا خلا دوبارہ کھلا ہو جائے اور قیمتیں دوبارہ گر جائیں۔”