ٹوکیو: آنے والے وزیر اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو کہا کہ وہ انٹرنیٹ پر انتخابی مہم چلانے کی تمام اقسام پر سخت پابندی کو اٹھانا چاہتے ہیں، یہ بات انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کہی۔
ایبے نے رپورٹروں کو بتایا، “میرا خیال ہے کہ ہمیں اگلے انتخاب تک نیٹ کے ذریعے انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہٹا دینی چاہیئے”۔
انہوں نے آئی ٹی سے متعلق کاروباریوں سے اجلاس کے اختتام پر کہا، “میرا خیال ہے کہ یہ زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ کا باعث بنے گا”۔
ایبے کی قدامت پسند لبرل ڈیموکریٹک پارٹی پہلے ہی اتوار کے انتخابات –جن میں ووٹروں کا ٹرن آؤٹ ریکارڈ کم ترین سطح 59.3 فیصد پر رہا– میں بڑی فتح کے بعد اگلے گرما میں ایوانِ بالا کے انتخابات کے لیے تیاری کر رہی ہے۔
وہ (امیدواران) دو شوریدہ سر ہفتے مختلف اضلاع میں ڈرائیونگ اور پیدل آنے جانے میں گزارتے ہیں اور وہاں اپنے نام کے نعرے لگانے علاوہ کم ہی کچھ کرتے ہیں۔