جاپانی سفارتکار نے امریکہ میں اپنی بیوی پر تشدد کے مقدمے میں قصور وار ماننے کے معاہدے کی حامی بھر لی

سان فرانسسکو: امریکہ میں ایک جاپانی سفارتکار، جس پر گھریلو تشدد کا الزام عائد ہے، اپنے مقدمے میں قصوروار ماننے کے معاہدے پر راضی ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی سزا 20 سال کے زیادہ سے زیادہ عرصے سے کم ہو کر ایک سال رہ جائے گی، یہ بات استغاثہ نے جمعہ کو بتائی۔

سان فرانسسکو میں جاپان کے نائب قونصل یوشیاکی ناگایا پر مئی میں 17 سنگین جرائم، 14 گھریلو تشدد اور تین حملوں کا الزام ہے، جن میں اپنی بیوی کو پیچ کس سے گھائل کرنے اور دانت توڑنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

اس نے استغاثہ کے ساتھ معاہدے، جس میں استغاثہ نے دوسرے الزامات بشمول مہلک ہتھیار سے حملے کا الزام واپس لینے پر اتفاق کیا تھا، کے تحت جمعرات کو گھریلو تشدد کے دو واقعات کے سلسلے میں عدالت میں کوئی حجت پیش نہ کی۔

سان ماتئیو کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی اسٹیفن واگسٹافے نے اے ایف پی کو بتایا، “مسٹر ناگایا نے  گھریلو تشدد کے دو واقعات کے الزامات میں کوئی حجت نہ کرنے کا معاہدہ کیا، جو ہمارے نظام میں خود کو قصوروار ماننے کے برابر ہے”۔ انہوں نے کہا، “میں اس بارے براہِ راست بات نہیں کر سکتا۔”

تاہم انہوں نے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا: “یہ مقدمے کا اچھا حل ہے، ہم بہت خوش ہیں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.