ٹوکیو: ٹوکیو میٹرو کو نے اعلان کیا کہ گِنزا سب وے لائن کے ساتھ واقع تمام اسٹیشنوں کو اگلے دس برس میں دوبارہ مرمت و تجدید کے عمل سے گزارا جائے گا۔ ٹوکیو میٹرو کو نے اپنی ویب سائٹ پر ان منصوبوں کا اعلان کیا تاکہ انتہائی پسند کیے جانے والے اسٹیشنوں کو ٹیکنالوجی کے معاملے میں سب سے آگے رکھا جائے اور اگلے ایک عشرے کے دوران پلیٹ فارموں اور ٹکٹ گیٹوں کو اپڈیٹ کیا جائے۔
ٹوکیو میٹرو کا منصوبہ ہے کہ وہ 2017 تک نیہونباشی کو چھوڑ کر آساکوسا اور کیوباشی کو تسلسل میں دوبارہ مرمت و تجدید کے عمل سے گزارے گا، تاکہ لائن کی 90 ویں سالگرہ سے قبل وہ تیار ہو جائیں۔ نیہونباشی کی تجدید و مرمت کا منصوبہ 2018 کا ہے، جس کے بعد گِنزا اور شیبویا کے مابین بقیہ اسٹیشنوں کی باری آئے گی۔
ہر اسٹیشن کو تصوراتی علاقوں کے سلسلے کے مطابق دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا، “اندرونِ شہر”، “تجارت”، “گِنزا”، “کاروبار” اور “ٹرینڈز”۔ ٹوکیو میٹرو نے کہا کہ وہ ڈیزائن کا مقابلہ منعقد کرے گا اور عوام سے تجاویز کا خیر مقدم کر رہا ہے۔
ابھرتے ہوئے ڈیزائنروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ کانڈا، یوئینو اور ایناریچو کے اسٹیشنوں کے لیے اپنے ذاتی ڈیزائن جمع کروائیں۔