ٹوکیو: گاہکوں کی جانب سے کپ بہت زیادہ بھرے ہونے کی شکایات کا تذکرہ کرتے ہوئے اسٹاربکس جاپان نے اس ماہ سے ڈرِپ کافی میں جاوا کی مقدار کم کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق، فیڈ بیک نے بتایا تھا کہ کنارے تک بھرے ہوئے کپ میں دودھ ڈالنے کی کوئی جگہ نہیں رہتی اور وہ آسانی سے چھلک بھی سکتا ہے۔ تاہم کچھ گاہک اپنی کیفین کی مقدار میں غیر اعلانیہ کمی پر ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ رواں برس کمپنی کی فی حصص قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور وہ اس وقت ملک میں 965 اسٹور چلا رہی ہے۔ کافی کی مقدار پر نظر ثانی شدہ ہدیات صرف جاپان میں اسٹوروں پر نافذ العمل ہیں۔
عریبیکا کافی، جو اسٹاربکس استعمال کرتا ہے، کی قیمت 50 فیصد سے بھی زیادہ سستی ہونے کی وجہ سے کم ہو گئی ہے۔ کم شدہ مقدار کے بارے میں انہوں (ایک خاتون گاہک) نے کہا، “اگر میں وہی قیمت ادا کر رہی ہوں تو مجھے اتنی ہی مقدار چاہیئے جتنی میں پہلے حاصل کر رہی تھی”۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنے مزید عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کے خیال میں کمپنیوں کو تبدیلی کے بارے میں گاہکوں کو مطلع کرنا چاہیئے تھا۔