بڑے ہجوم نے ٹوکیو اسٹیشن پر چراغاں کا ایونٹ معطل کرنے پر مجبور کر دیا

ٹوکیو: جے آر ایسٹ اتوار کی رات ٹوکیو اسٹیشن پر ٹوکیو میچی تیراسو چراغاں کا ایونٹ منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئی چونکہ بہت بڑی تعداد میں زائرین یہ نظارہ دیکھنے کے لیے امڈے آ رہے تھے۔ حفاظتی وجوہات کی بنا پر جے آر ایسٹ نے کہا کہ ایونٹ پیر کی رات بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔

چراغاں کرنے کا ایونٹ نو جدید شدہ اسٹیشن کو سیاحوں کے نئے مقام کے طور پر متعارف کروانے کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔ یہ جمعہ کی رات شروع ہوا، اور اگلے جمعہ کی رات تک چلنا طے ہے۔

ہزاروں بتیوں کے علاوہ، جن میں گیوکو دوری ایونیو کے ساتھ گھومنے والی لالٹینیں بھی شامل ہیں، اس ایونٹ میں ٹوکیو اسٹیشن مارونوچی کی عمارت پر اپنی مثال آپ سہ جہتی (تھری ڈی) نقشے دکھائے گئے ہیں۔ جے آر ایسٹ، ٹوکیو اسٹیشن کے اہلکاروں اور پولیس نے حادثوں سے بچنے کے لیے اچانک ایونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

جے آر ایسٹ نے یہ نہیں بتایا کہ ایونٹ ہفتے کے بقیہ دنوں میں بھی منعقد ہو گا یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.